دنیا قلت آب کا شکار، حل کیا ہے؟
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں استعمال شدہ پانی کا دوبارہ استعمال پانی کی قلت کو کم کرنے میں معاون قرار دیا گیا۔
دنیا کی سطح کا 70 فیصد سے زائد حصہ پانی ہے، تاہم اس میں سے سمندر اور زیر زمین کھارے پانی کو نکال دیں تو صرف 2.75 فیصد تازہ پانی انسانوں کے پینے کے قابل ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کا ماحولیات کے لیے کام کرنے والا ادارہ اس بات کی پیش گوئی کرچکا ہے کہ 2030 تک صنعتوں، توانائی کے شعبے سمیت اور آبادی میں ہونے والے ایک ارب افراد کی ضروریات کے لیے پانی کی طلب 50 فیصد تک بڑھ جائے گی۔
تازہ پانی کا استعمال جس قدر تیزی سے جاری ہے اتنی تیزی سے قدرتی طور پر استعمال شدہ پانی صاف نہیں ہوپاتا، اسی لیے پانی کے استعمال میں توازن کو اجاگر کرنے کے لیے پانی کا عالمی دن 22 مارچ کو منایا جاتا ہے۔