پاکستان میں نوکیا فونز کی آمد کی تاریخ سامنے آگئی
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر پاکستان میں نئے فونز کو متعارف کرایا جائے گا۔
اگر تو آپ نوکیا 3310 اور اس کے نئے تین اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اس کی آمد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نوکیا موبائل فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر پاکستان میں نئے فونز کو متعارف کرایا جائے گا۔
ایچ ڈی ایم گلوبل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے نائب صدر پر ایکمین نے گزشتہ روز بتایا ' پاکستان ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہمارے تین اسمارٹ فونز یعنی نوکیا سکس، نوکیا فائیو اور نوکیا تھری اور نوکیا 3310 کا نیا ورژن صارفین کو ضرور پسند آئیں گے۔
یہ فون جون تک پاکستان میں دستیاب ہوں گے اور ان کی قیمتیں بھی اسی وقت سامنے آسکیں گی۔