اردو شاعری: ڈیجیٹل دور کے ستارے
نئے دور کے نوجوان شاعر اپنی تخلیقات فیس بک پر پوسٹ کرتے ہیں، جو لوگوں کی توجہ کا خوب مرکز بنتی ہے۔
نئے دور کے نوجوان شاعر فیس بک پر اپنے فن کا مظاہر کرکے لوگوں کی خوب توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
یہ شعر جتنے اچھوتے اور دلچسپ ہوتے ہیں، اتنا ہی ان کو فیس بک پر لائک کیا جاتا ہے جبکہ اتنی ہی بار یہ شیئر بھی ہوتے ہیں۔
'ان مفتیان شہر سے جب کچھ نہیں بنا
لوگوں کو دین دار بنانے میں لگ گئے
ملی ہے جب سے ان کو بولنے کی آزادی
تمام شہر کے اخبار جھوٹ بولتے ہیں'
—عمران عامی
یہ عمران عامی کی غزل سے لیے گئے چند اشعار ہیں، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اس شاعر نے رواں سال کے آغاز میں اسلام آباد میں ہونے والے ادبی میلے میں ایک مشاعرے کے دوران شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔
اس دوران جیسے ہی عمران نے اسٹیج چھوڑا، ناظرین میں شامل کئی افراد نے ان سے آکر کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے ان کی پوسٹ فیس بک پر دیکھی تھی جبکہ تب سے ہی وہ انہیں سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں۔