لائف اسٹائل

'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

مینو اورفرجاد کی نئی فلم سات دن محبت ان میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میراسیٹھی بھی نظر آئیں گی۔

زندہ بھاگ شہرت حاصل کرنے والی ڈائریکٹرز کی جوڑی مینو اورفرجاد کی نئی فلم سات دن محبت ان میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میراسیٹھی بھی کامیڈی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا ' میں اس فلم میں برطانوی نژاد پنجابی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں، یہ ایک مزاحیہ کردار ہے، جب میں نے اسکرپٹ کو پڑھا تو کافی محظوظ ہوئی، فلموں میں خواتین کے لیے زیادہ مزاحیہ کردار تحریر نہیں کیے جاتے، تو میرے لیے یہ ایک اچھا موقع تھا،میرا کردار کافی اچھا ہے'۔

میرا اس برطانوی نژاد پنجابی لڑکی کے لیے خود کیسے تیار کررہی ہیں؟

اس بارے میں ان کا کہنا تھا ' میں بریڈ فورڈ میں پاکستانیوں کے بارے میں رئیلٹی ٹی وی کے پروگرامز دیکھ رہی ہوں،یوٹیوب پر اس ھوالے سے کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی موجود ہیں'۔

سات دن محبت ان کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں تلاش کررہا ہوتا ہے۔

لو اسٹوریز میں جیسا ہوتا ہے ویسے ہی اسے بھی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے اوراپنے مقصد کے لیے حصول کے لیے اسے ان کو عبور کرنا ہوتا ہے۔