ہولی اور مذہبی ہم آہنگی کے رنگوں میں رنگا عمر کوٹ
عمرکوٹ میں ہندو اور مسلمان ساتھ مل کر ایک دوسرے کے تہواروں میں حصہ لیتے ہیں۔
ہولی اور مذہبی ہم آہنگی کے رنگوں میں رنگا عمر کوٹ
ہولی اب عالمی سطح پر ایک مسلمہ ثقافتی اور مذہبی تہواروں میں سے ایک بن چکا ہے۔ جہاں عالمی دنیا کے لیے یہ تہوار شاید نیا ہو، وہیں یہ تہوار جنوبی ایشیا، بشمول وہ سرزمین جو اب پاکستان ہے، کے لیے ظاہر ہے کہ ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے، آخر اس تہوار کی ابتدا بھی تو یہاں سے ہوئی تھی۔
یہ تہوار دو دن تک جاری رہتا ہے، ہر سال اس تہوار کا آغاز فروری اور مارچ کے درمیان سندھی ہندو کلینڈر کے مہینے ٭پھلگن٭ میں٭پُرنما٭ — پورے چاند کا دن— کے دن سے ہو جاتا ہے۔ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی جیت اور بہار کی آمد کے جشن کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں سال ہولی تہوار کا آغاز 12 مارچ کو ہوا۔