وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی
شادی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اسد خٹک کا رویہ بدلتا گیا اور وہ ایک پیچیدہ سے انسان بن گئے، وکیل وینا ملک
معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی۔
اداکارہ کے وکیل محمد علی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک (جن کا اصل نام زاہدہ ملک ہے) نے 6 جنوری 2017 کو لاہور کے فیملی جج کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔