'شعلے' کا وہ سین جسے مکمل ہونے میں 3 سال لگے
امیتابھ بچن نے ایک ایونٹ کے دوران اپنی اس کامیاب فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک سین کا قصہ سنایا۔
بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی فلم 'شعلے' انڈین فلموں کی تاریخ کی بہترین فلم مانی جاتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فلم کا ایک ایسا سین بھی ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں تین سال لگ گئے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے ایک ایونٹ کے دوران اپنی اس کامیاب فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس سین کا قصہ سنایا۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ 'شاید آپ کو فلم شعلے کا ایک سین یاد ہوگا، جہاں جیا بچن اپنے گھر کے ایک حصے میں لالٹین روشن کررہی ہیں اور میں دور آوٹ ہاوس میں بیٹھے ہارمونیکا بجا رہا ہوں، اس سین کو مکمل کرنے کے لیے ایک خاص قسم کی روشنی کی ضرورت تھی، ہمارے فوٹو گرافی کے ڈائریکٹر کی خواہش تھی کہ یہ سین اس وقت فلمایا جائے جب سورج غروب ہورہا ہو'۔