ودیا کی فلم 'بیگم جان' تقسیم ہند اور خواتین پر مبنی
تقسیم ہند اور کوٹھوں کی خواتین کے حوالے سے بہت کم فلمیں بنائی گئی ہیں، اس لیے یہ فلم متاثر کن ہوگی، ودیا بالن
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم 'بیگم جان' میں تقسیم ہند کے زمانے کے حالات میں کردار کرتی نظر آئیں گی۔
اداکارہ اس فلم میں 'میڈم' نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، جن کا کوٹھا اس تقسیم کی لپیٹ میں آگیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا اس فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے حوالے سے لوگوں کے پاس جو تفصیلات ہیں وہ کتابوں سے ملی، 'بیگم جان' کی کہانی بہت متاثر کن ہوگی کیوں کہ تقسیم ہند کے دوران خواتین پر بیتنے والے واقعات پر بہت ہی کم فلمیں بنائی گئی ہیں۔
اس فلم میں تقسیم کے دوران کوٹھوں کے حالات کو پیش کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس دوران ان کوٹھوں کی خواتین نے اپنے حق کے دفاع کے لیے کیا کیا۔