جنوبی کوریا : سپریم کورٹ نے صدر کو برطرف کردیا
خاتون صدرپارک گین کے خلاف پارلیمنٹ نے گزشتہ برس دسمبر میں مواخذے کی قرارداد منظور کی تھی، عدالت نے درست قرار دےدیا،رپورٹ
سیول: جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث خاتون صدر پارک گیَن ہے کو اپنے عہدے سے برطرف کردیا۔
خاتون صدر کے خلاف جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مواخذے کی قرار داد منظور کی تھی، جسے عدالت نے درست قرار دیتے ہوئے خاتون صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا۔
خیال رہے کہ خاتون صدر پارک گین ہے پر اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور پنی سہیلی کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے االزامات ہیں۔
عدالتی فیصلے پر پارک گین ہے کا فوری طور پر رد عمل سامنے نہیں آسکا۔
خاتون صدر پر الزام تھا کہ اس نے اپنی سہیلی شوئی سون سل کے ذریعے کئی اداروں سے پیسے بٹورے، جب کہ ان پر سہیلی کو سرکاری دستاویزات تک رسائی دینے اور سرکاری اجلاسوں میں اجازت دینے کے بھی الزامات تھے۔