پاکستان ریلویز کا ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ
صرف گرین لائن اے سی بزنس کلاس راولپنڈی تا لاہور کے کرایوں میں 21 فیصد کمی کی گئی، اطلاق 15 مارچ سے ہوگا، نوٹیفکیشن
لاہور: پاکستان ریلویز نے پاکستان بھر میں مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق 15 مارچ 2017 سے ہوگا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں چلنے والی مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قراقرم ایکسپریس اکانومی کلاس، لاہور تا کراچی کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دیا گیا جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 4500 روپے سے بڑھا کر 4950 روپے کر دیا گیا۔