کابل: خودکش حملوں میں 3 افراد ہلاک، 50 زخمی
طالبان کی جانب سے پہلا خودکش حملہ پولیس اسٹیشن، دوسرا انٹیلی جنس ایجنسی کے دفاتر پر کیا گیا۔
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق خودکش حملوں میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔
مغربی کابل میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں خودکش بمبار نے بارود سے بھر گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرادی۔
وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔