سعودی فرمانروا کا انڈونیشیاءمیں 1500 رکنی وفد کے ساتھ دورہ
سعودی فرمانروا اپنے ہمراہ 459 ٹن کا سامان بھی لے کر آرہے ہیں جن میں 2 مرسڈیز بینز ایس 600s بھی شامل ہیں۔
ویسے تو پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کے غیرملکی دورے اور ان کے وفد کی تعداد پر اکثر تنقید سامنے آتی رہتی ہے مگر آپ کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کہ سعودی فرمانروا اپنے سرکاری دوروں کے دوران کتنے بڑے وفد کو لے کر جاتے ہیں۔
جکارتہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بدھ کو نو روزہ دورے پر انڈونیشیاءپہنچ رہے ہیں اور ان کے ہمراہ لگ بھگ 1500 افراد کا وفد آرہا ہے۔
سعودی فرمانروا اپنے ہمراہ 459 ٹن کا سامان بھی لے کر آرہے ہیں جن میں 2 مرسڈیز بینز ایس 600s اور دو الیکٹرک لفٹیں بھی شامل ہیں۔