اسلام آباد، پشاور کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان میں 10 کلو میٹر زیر زمین تھا، زلزلہ پیما مرکز
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور خیبر ایجنسی، چلاس، بٹگرام، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔