2018 میں دو سیاح چاند پر جائیں گے
دونوں افراد چاند کےگرد چکرکاٹنےکےبعد اسکی سطح کو چھوکر گزریں گے تاہم چاند کی سطح پرلینڈنگ نہیں ہوگی،سی ای او اسپیس ایکس
نجی امریکی راکٹ کمپنی 'اسپیس ایکس' نے خلائی سفر کے شوقین 2 افراد کو اگلے برس چاند کے سفر پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک کے مطابق یہ منصوبہ 2018 کے آخر کے لیے تیار کیا گیا ہے اور دونوں افراد اس متوقع خلائی سفر کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے خطیر رقم ادا کرچکے ہیں۔
ایلون مسک کے مطابق یہ منصوبہ 45 سالوں میں پہلی بار عام افراد کو خلا میں جانے کا موقع فراہم کرے گا۔
دونوں افراد جن کے نام تاحال منظرعام پر نہیں آئے ہیں، اُس اسپیس شپ کے ذریعے چاند تک کا سفر کریں گے جو رواں برس کے آخر میں انسانوں کے بغیر تجرباتی فلائٹ کرنے والی ہے۔