ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کا قتل
پولیس واقعے کو پرانی دشمی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ لواحقین کا دعویٰ ہے کہ یہ فرقہ وارانہ قتل ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شعیہ برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
واقعہ پاروآ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے البتہ مزید تحقیقات کے بعد کیس کی نوعیت تبدیل ہوسکتی ہے'۔
واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ 'فرقہ وارانہ قتل' ہے۔
تاہم حکومتی عہدے داروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔