آسکر پیشگوئی: ایوارڈز کن فلموں کے نام رہیں گے
ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈان کی جانب سے آسکر ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔
اس سال بھی ایسا کیا جارہا ہے جو کہ ضروری نہیں درست ہو کیونکہ اکثر غیر متوقع نتائج بھی سامنے آجاتے ہیں۔
لا لا لینڈ کی تاریخ ساز کامیابی کی پیشگوئی کرنا کوئی مشکل نہیں جسے ناقدین اور کمرشل بنیادوں پر سراہا گیا ہے تاہم لگ بھگ تمام 47 نامزد فلموں کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ فلم ریکارڈ ساز ثابت ہوسکے۔
ڈان نے فلموں کے انتخاب کے دوران کون جیت سکتا ہے، ممکنہ اپ سیٹس اور ذاتی خیالات پر جیتنے کے امکانات کو مدنظر رکھ پیشگوئیاں کی ہیں۔
وہ فلمیں جن پر ہمارے اور انڈسٹری کے خیالات ملتے ہیں، انہیں 'متفقہ' قرار دیا ہے۔
تو ہمارے خیال میں جو فاتح ہیں ان کی فہرست دیکھیں جو ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردے، واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 26 فروری کو ہوگی جس کے نتائج پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح ہی سامنے آسکیں گے۔