آپریشن رد الفساد : 4 دہشتگرد ہلاک، 600 گرفتار، آئی ایس پی آر
پنجاب رینجرز نے مبینہ طور پر مختلف علاقوں میں 200 سرچ آپریشنز کیے، گھروں، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔
راولپنڈی: فوج کی جانب سے ملک بھر میں شروع کیے جانے والے آپریشن 'رد الفسا' کے تحت پنجاب رینجرز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز نے پنجاب میں 200 سرچ آپریشن کیے۔