دنیا

'سمندری عفریت' نے کیا فلپائنی عوام کو خوفزدہ

ایک جزیرے کے ساحل پر ساڑھے 4 میٹر لمبی ایک سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا اور لوگ اس دریافت پر خوفزدہ ہوگئے۔

فلپائن کے ایک جزیرے کے ساحل پر ایک پراسرار سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا جس کے بعد وہاں رہنے والوں میں دہشت پھیل گئی۔

بدھ کو Diangat آئی لینڈز کے ساحل پر ساڑھے چار میٹر لمبی سفید رنگ کی ایک سمندری مخلوق کا ڈھانچہ بہہ کر آگیا اور لوگ اس دریافت پر خوفزدہ ہوگئے۔

تاہم سمندری حیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے یہ معمہ حل کرلیا ہے۔

اس مخلوق کی تصاویر فیس بک کے ذریعے دنیا بھر میں پھیل گئی تھیں۔

مقامی افراد کو لگتات ھا کہ یہ کسی قسم کی خلائی مخلوق ہے جو سمندر میں گر کر مرنے کے بعد یہاں پہنچی۔

تاہم مقامی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ڈھانچہ ممکنہ طور پر سی کاﺅ کا ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی جلد ساحل کے قریب دریافت ہوئی ہے۔

انہوں نے مقامی افراد کو پرسکون رہنے کی بھی ہدایت کی جو خود کو سمندر سے آنے والے عفریت کے حملے کی زد میں تصور کررہے تھے۔

اس سے قبل ایک ہفتہ قبل یہاں سے دو سو کلومیٹر دور واقع ایک جزیرے میں بھی سمندری سانپ سے ملتی جلتی ایک مخلوق کا ڈھانچہ ساحل پر ملا تھا۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اور فش نامی مچھلی ہے جو عام طور پر سمندر میں ایک ہزار میٹر گہرائی میں پائی جاتی ہے۔