پرکاش جھا کی فلم کو سنسر بورڈ کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار
فلم'لپ اسٹک انڈر مائے برقع'کو جنسی مناظر،توہین آمیز الفاظ اور سوسائٹی کے ایک طبقے کو پیش کرنے پر سرٹیفیکیٹ نہیں دیا گیا۔
بولی وڈ ہدایت کار پرکاش جھا کی فلم 'لپ اسٹک انڈر مائے برقع' کو سنسر بورڈ نے ریلیز سرٹیفیکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ایک خط میں فلم کو سرٹیفیکٹ نہ دینے کی کئی وجوہات تحریر کیں۔
خط کے مطابق اس فلم کی کہانی خواتین پر مبنی ہے، فلم میں کئی جنسی مناظر بھی دکھائے گئے، توہین آمیز الفاظ اور سوسائٹی کے ایک طبقے کو پیش کا گیا ہے، جس کے باعث اس فلم کو سرٹیفیکیٹ نہیں دیا گیا۔
فلم 'لپ اسٹک انڈر مائے برقع' میں بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔