پاکستان اور ترکی کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط
معاہدوں کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے خفیہ معلومات کے تبادلے و دیگر شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔
انقرہ: پاکستان اور ترکی نے جمعرات کے روز مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 10 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم انقرہ میں دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔
معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تحت ہائیڈرو کاربن، ماحولیات، جنگلات،اطلاعات، منی لانڈرنگ ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے خفیہ مالیاتی معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔