صحت

شہد بالوں کے لیے بھی فائدہ مند

کیا آپ کو علم ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے بھی جادوئی اثرات رکھتا ہے؟

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو علم ہو کہ شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔

مگر کیا آپ کو علم ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے بھی جادوئی اثرات رکھتا ہے؟

بالوں کو جگمگائے

دو چمچ شہد کو دو کپ گرم پانی میں ملائیں اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس پانی سے ایک بار پھر دھولیں، اس سے سورج کی روشنی اور دیگر پراڈکٹس کے استعمال سے بالوں میں پیدا ہونے والے روکھے پن اور چنج ماند پڑجانے کے اثرات ختم کرکے انہیں جگمگا دیتا ہے۔

نمی برقرار رکھے

شہد قدرتی طور پر نمی برقرار رکھنے والی چیز ہے، جو کہ بالوں اور جلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، آسان الفاظ میں شہد بالوں کے لیے کسی کنڈیشنر سے کم نہیں جس سے بالوں کے ٹوٹنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جبکہ وہ مضبوط ، صحت مند اور چمکنے لگتے ہیں۔

بالوں کی جڑیں مضبوط بنائے

شہد بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے، اس طرح بال ٹوٹ کر گرتے نہیں اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق لمبا کیا جاسکتا ہے۔

بالوں کو کلر بھی کرے

شہد میں ایک جز گلوکوز آکسائیڈ ہوا ہے، شہد کو کافی دیر کے لیے بالوں پر لگانے کے نتجے میں یہ جز آہستگی سے ہائیڈروجن پروآکسائیڈ خارج کرتا ہے جو کہ قدرتی طور پر بالوں کو رنگ دیتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے تین چمچ شہد کو دو چمچ پانی میں ملائیں اور گیلے بالوں پر لگائیں کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بالوں کے نقصان کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ کھوپڑی کو صحت مند رکھتے ہیں۔

خشکی اور انفیکشن دور بھگائے

شہد جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ کھوپڑی میں انفیکشنز کی روک تھام کرتا ہے جبکہ یہ دیگر شکایات جیسے خشکی وغیرہ سے بچانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

بالوں کو صاف رکھے

شہد نہ صرف بالوں کی جڑیں مضبوط کرتا ہے بلکہ ہر قسم کی آلودگی سے بھی صاف کرتا ہے، درحقیقت جب گندگی بالوں کی جڑوں میں اکھٹی ہوتی ہے تو یہ مساموں کو بند کردیتی ہے جس کے نتیجے میں بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔

بالوں کو دوبارہ اگنے میں مددگار

شہد بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھتا ہے مگر یہ لگ بھگ مردہ ہوجانے والی جڑوں میں بھی نئی زندگی دوڑا کر انہیں بال اگانے کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس طرح بالوں کو گھنا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔