چھوٹا چٹوک: خضدار کا پوشیدہ نخلستان
چھوٹا چٹوک: خضدار کا پوشیدہ نخلستان
تجسس آپ میں مسلسل تلاش اور دریافت کے لیے طاقت سے لبریز تحرک پیدا کر سکتا ہے۔ سفر میں ایک خاصیت تو ضرور ہے، وہ یہ کہ سفر آپ کے حواسوں کو بڑی تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت بخش دیتا ہے — آپ کو مسلسل نئے احساسات کا تجربہ ہوتا ہے۔
ہر قدم کے ساتھ ساتھ آپ کچھ نیا دیکھ رہے ہوتے ہیں، وقفے وقفے سے نئی فضا میں سانس لے رہے ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں نئے تجربے کا اضافہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یوں بھی کہہ سکتے ہیں سفر آپ کی نشوونما کرتا ہے۔ اسی لیے تو کچھ لوگوں پر سفر کرنے کا جنون سوار کیوں ہوتا ہے جس پر حیرانی بھی کیونکر ہو۔
فوٹو گرافر صہیب رومی، گاڑی میں بیٹھ کر نئے ایڈوینچرز کی تلاش میں خود کو سڑکوں کے حوالے کر دینے کی اپنی عادت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ، "مجھے کوئی خوف نہیں ہوتا۔ میں جب بھی کسی منزل کی راہ لیتا ہوں تب میرے اندر خوف کی کوئی علامت تک نہیں ہوتی۔"
گزشتہ سال مارچ کی بات ہے جب ایک سفر کے دوران یہ صاحب اور ان کے ہم خیال افراد کا ایک گروہ (جسے سارے مل کر خانہ بدوش کے نام سے پکارتے ہیں) نے مولا چٹوک کو 'دریافت' کیا۔