'کاش لاٹری جیتی ہی نہ ہوتی'
برطانیہ کی کم عمر ترین یورو ملین فاتح کی زندگی آخر اتنی بد مزہ کیوں ہوئی؟ جین پارک نے سب حقیقت بتا دی۔
17 سالہ جین پارک کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب یورو ملین جیک پاٹ میں انہوں نے ایک ملین یورو کا انعام جیتا۔
دو عالیشان بنگلے، خوبصورت گاڑی، ہر مشہور ڈیزائنر اور برانڈ کے کپڑے، جوتے، ہینڈ بیگز خریدنا جین پارک کے لیے معمول کی بات بن گئی۔
چار سال گزرنے کے بعد 21 سالہ جین پارک کو اب لگتا ہے کہ اس لاٹری نے ان کی زندگی تباہ کر دی، اور اسی لیے جین پارک نے فیصلہ کیا ہے کہ لاٹری کا انعقاد کرانے والی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔
جین پارک کے مطابق کم عمری میں ہاتھ لگنے والی اس دولت نے ان کی زندگی کو تباہ کردیا لہذا لاٹری انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کو لاٹری کا حصہ نہ بنائیں۔
برطانیہ کی کم عمر ترین یوروملین فاتح کی زندگی آخر اتنی بدمزہ کیوں ہوئی؟