ویلنٹائن ڈے پر پابندی کن افراد کے لیے خوش کن؟
دنیا بھر میں 14 فروری ویلنٹائن کے دن کو پیار کا دن مانا جاتا ہے، تاہم پاکستان میں اس دن کو منانے پر پابندی عائد کردی گئی لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کسی کو اس پابندی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے سے روک دیا
نہ ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے کسی قسم کے بیانات نظر آئے، نہ ہی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بنے، نہ ہی اب تک کسی نے کوئی مزاحیہ میم بنائی۔
لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ آخر اس پر اتنی خاموشی کیوں؟
ہوسکتا ہے لوگوں کو ویلنٹائن ڈے سے کوئی فرق ہی نہیں پڑتا ہو اور دراصل حکومت اپنا وقت ضائع کررہی ہو، یعنی ایک بیکار بات پر پابندی عائد کرکے پیسے ضائع کرنا، ایسا لگتا تو نہیں۔
ویسے خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کئی چیزوں پر پابندی کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔ جیسے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈورےمون کارٹوں پر پابندی کا مطالبہ، یوٹیوب پر پابندی، بولی وڈ فلم 'رئیس' پر پابندی، پاکستان حکومت کا کریم اور اوبر پر پابندی کا ارادہ۔
ہوسکتا ہے لوگ خُفیہ طور پر اس دن پر پابندی لگنے سے خوش ہوں؟
یہاں 5 ایسے افراد کی فہرست ترتیب دی گئی جو شاید ویلنٹائنس ڈے پر پابندی سے خوش ہوں:
سنگل افراد