پاکستان

پاک بحریہ کی مشقیں ’امن-2017‘

امن مشقوں میں امریکا، برطانیہ، سری لنکا، فرانس اور ملائیشیا سمیت دنیا کے 35 سے زائد ممالک کی بحری افواج شامل ہے۔

بحیرہ عرب میں جاری پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشقوں ’امن-2017‘ کے دوران جہاں دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنانے کی مشقیں کی گئیں، وہیں ان مشقوں کے دوران پاکستان بحریہ اور پاک فوج کے بینڈ سمیت سری لنکا کے بحریہ اہلکاروں نے بھی رقص کا مظاہرہ کیا۔

امن مشقوں میں امریکا، برطانیہ، سری لنکا، فرانس اور ملائیشیا سمیت دنیا کے 35 سے زائد ممالک کی بحری افواج شامل ہے۔

پاکستان بحریہ امن مشقوں کا انعقاد پر 2 سال بعد کرتی ہے، جب کہ یہ مسلسل چھٹی اور تاریخ کی سب سے بڑی امن مشقیں ہیں۔

بحریہ کی امن مشقوں کا مقصد دشمن کی جانب سے سمندری حملوں کا مقابلہ کرنا، ملکی سمندری حدود سمیت دیگر سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور امن کو فروغ دینا ہے۔