میرپور: نجی اسکول پرنسپل کا طلبا پر بہیمانہ تشدد
اسکول پرنسپل نے معمولی غلطی پر بچوں کو لاتوں اور مکوں سے مارا، والدین
آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے نجی اسکول جاوید اقبال سائنس اسکول سسٹم کے پرنسپل چن زیب نے طلبا کو معمولی غلطی پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل نے معمولی غلطی پر بچوں کو لاتوں اور مکوں سے مارا، جس سے بچے زخمی ہوئے اور ان پر خوف طاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے بچوں نے کوئی اتنی بڑی غلطی نہیں کہ جن پر انہیں اتنی بڑی سزا دی جائے، آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی ہے، پرنسپل چن زیب کو ان کے کیے کی سزا کون دے گا، جبکہ ہمارے بچوں کے ذہن پر تشدد کے جو منفی اثرات مرتب ہوئے وہ کیسے ختم ہوں گے۔