ہندوستانی پولیس کی حراست سے جاسوس 'جانباز خان' فرار
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے تجسس کی وجہ سے پنجرہ کھولا گیا، جس کے نتیجے میں کبوتر کو اڑنے کا موقع ملا۔
سری وجے نگر : ہندوستان کی ریاست پنجاب پولیس کی لاپروائی کے باعث سرحد کی مخالف سمت سے بھارت میں 'دراندازی' کرنے والا جاسوس کبوتر اڑنے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلعے سری گنگا نگر کے علاقے سری وجے نگر میں ’جاسوس کبوتر‘ زیر حراست تھا۔
پولیس نے کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعد کبوتر کو پکڑا تھا، جس کے ساتھ '5547 جانباز خان' کا ٹیگ لگا ہوا تھا جبکہ ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا۔