’پاکستان2050تک 16ویں بڑی معیشت‘
اس وقت پاکستان 24 ویں نمبر پر ہے، 2030 تک یہ 20 ویں جبکہ 3دہائیوں میں 16 ویں نمبر پر پہنچ جائے گا، عالمی ادارہ
کراچی: پاکستان اپنی ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے باعث 2050 تک دنیا کی 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گا۔
یہ بات عالمی سطح پر پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے لندن کے دنیا کے چار بڑے آڈیٹرز میں شمار ہونے والے ادارے پرائس واٹر ہاؤس کوپرس (پی ڈبلیو سی) کی جانب سے جاری کردہ پرچیزنگ پاور پیرٹی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
اس رپورٹ کا مقصد یہ ہوا کہ پاکستان اٹلی اور کینیڈا جیسے ممالک کو مات دے دے گا جو اس وقت بالترتیب 12 ویں اور 17 ویں نمبر پر ہیں۔
رواں ماہ’جامع جائزہ‘کےعنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ کس طرح 2050 میں عالمی اقتصادی نظام تبدیل ہوجائے گا۔