'میں سمجھی شاہ رخ میرے استقبال کو دوڑتے ہوئے آئیں گے'
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم 'رئیس' کی ٹیم کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو کال پریس کانفرنس کا حصہ بنیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آخر کار اپنی بولی وڈ فلم 'رئیس' کی ٹیم کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کے لیے اکھٹی ہوئیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان ویڈیو کال کے ذریعے فلم 'رئیس' کی تشہیر کا حصہ بنیں، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی سطح پر فلم کو ملنے والی کامیابی کے حوالے سے بات کی۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ نے مجھے بگاڑ دیا ہے، ماہرہ خان
یہ پہلا موقع تھا جب ماہرہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ 'رئیس' سے متعلق کسی ایونٹ کا حصہ بنیں، اس سے قبل وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اپنی فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں بن پائی تھیں۔