حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ان سے حلف لیا۔
کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ سندھ کے 32ویں گورنر ہیں۔
انھیں سابق گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے گورنر سندھ نامزد کیا گیا تھا۔