حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
پاکستان نے جماعت الدعوۃ سے متعلق عالمی ذمہ داریاں پوری کیں، بھارت کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، وزارت داخلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت 38 سرکردہ رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے گئے۔
ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی لسٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور لشکر جھنگوی کے 38 سرکردہ رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں جن کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، کراچی، کوہاٹ، چترال، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے ہے۔