مانیٹری پالیسی: رواں سال مہنگائی کم رہنے کا امکان
ملکی قرضوں کاحجم 2ہزار 80ارب ہے،کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب 10کروڑ ڈالر نہ ملنے سے مشکلات میں اضافہ ہوا، گورنراسٹیٹ بینک
کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود 5.75 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو رواں برس مہنگائی کی شرح ہدف سے 6 فیصد کم رہنے کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگلے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔