پاکستان کے 'ابابیل' میزائل کی تفصیلات
اس میزائل کی خاص بات اس کی ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی ہے جو ایک سے زیادہ اہداف کو بیک وقت نشانہ بناسکتی ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روز 'ابابیل' بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل 2200 کلومیٹر تک دشمن کو با آسانی نشانہ بنا سکتا ہے، اس میزائل کی خاص بات اس میں استعمال ہونے والی ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی ہے جو ایک سے زیادہ اہداف کو بیک وقت نشانہ بنا سکتی ہے۔
اس میزائل نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم بنادیا ہے، پاکستان اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے، جسے 60 کی دہائی کے آخر میں امریکا اور روس نے بنایا تھا۔