دمے کا ایک مریض ہر گھر میں موجود
کان کنی والے علاقوں میں، پتھر پیسنے کی مشینوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پہاڑی آبادی کی صحت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی سے متعلق زیادہ توجہ گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی اور دھوئیں کو دی جاتی ہے، چاہے وہ کھیتوں کو صاف کرنے کے لئے لگائی جانے والی آگ ہو یا ٹریفک۔
جسطرح یہ عناصر ہوائی آلودگی پیدا کرنے کی بڑی وجہ ہیں خاص کر جلنے کے بعد یہ عناصر پھیپڑوں اور خون میں شامل ہوجانے والے دو اعشاریہ پانچ مائیکرون سے چھوٹے ذرّات میں تبدیل ہوجاتے ہیں، اسی طرح پتھروں کو توڑنے اور مہین ذرّات میں تبدیل کرنے سے بھی دو اعشاریہ پانچ مائیکرون کی ذرّاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے، لیکن اسے یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔