ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’عالمی خواتین مارچ‘
لندن، پیرس اور دیگر شہروں میں لاکھوں خواتین امریکی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
لندن، پیرس اور دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں لاکھوں خواتین ’ڈمپ ٹرمپ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں اور انہوں نے امریکی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جو پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
اس مارچ میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ بچے، جوان اور بوڑھے مردوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جو ٹرمپ کے خواتین مخالف خیالات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔