صحت

کھانسی سے نجات کے لیے چاکلیٹ مفید

چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے، تحقیق

کھانسی کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مختلف مشکلات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ایک میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ہوسکتا ہے تکلیف میں کمی آجائے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

جی ہاں واقعی چاکلیٹ کھانسی پر قابو پانے کے لیے موثر قرار دی گئی ہے۔

تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ کوکا پر مبنی کھانسی کی ادویات اس مرض کے خاتمے کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہیں۔

اس سے قبل امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو کہ کھانسی کو روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے لوگوں کو اس پر یقین نہ آئے مگر کئی برسوں کی تحقیق کے مطابق ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ نتائج بالکل درست ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔