'436 کلو وزنی پاکستانی کی دھوم'
خان بابا صرف ناشتے میں 36 انڈے، 4 مرغیاں، تین کلو گائے کا گوشت اور پانچ کلو دودھ پی جاتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر آج کل ایک دیو قامت اور عظیم الجثہ پاکستانی شہری کی دھوم مچی ہوئی ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا طاقتور ترین انسان ہے۔
ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ ارباب خضر حیات المعروف خان بابا کا وزن 436 کلو ہے اور قد 6 فٹ سے زیادہ ہے۔
خان بابا کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان سے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے ریسلنگ دیکھنے کا شوقین تھا اور مستقبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہاں ہے۔