کوئٹہ: پہلی برف باری نے رونق بکھیر دی
برف کی چادراوڑھے پہاڑوں نےرہائشیوں کو موسم کا مزہ اٹھانے پر اکسایا, بچے، بوڑھے، مرد و خواتین سب ہی اس کا لطف اٹھاتے رہے۔
موسم سرما کی پہلی برف باری نے رونق بکھیردی
کوئٹہ کے باسیوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کا جی بھر کے لطف اٹھایا۔
ایک روز قبل شروع ہونے والی برف باری دوسرے روز بھی جاری رہی، جس سے کوئٹہ کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔
شہر کے گرد موجود برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں نے کوئٹہ کے رہائشیوں کو موسم کا مزہ اٹھانے پر اکسایا اور شہری اپنے اہل خانہ سمیت مختلف تفریحی مقامات کی سیر کو نکل پڑے۔
انٹرنیشنل یونین فار کنورزیشن آف نیچر (آئی یو سی این) بلوچستان کے ماحولیاتی چیف فیض کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال سے برفباری ایک اچھا شگون ہے اور یہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔