چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا
چینی شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا 'لکی ناٹ' برج دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔
ایک پُل کے لیے ضروری نہیں کہ وہ خاکستری رنگ، تاروں اور سپاٹ سطح کا حامل ہو، وہ مڑا ہوا، گھومتا ہوا اور رنگا رنگ بھی ہوسکتا ہے۔
کم از کم چین کا تو یہی ماننا ہے جس نے ایک بار پھر اپنے نئے پل کے ذریعے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا 'لکی ناٹ' برج دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ہے جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔
راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مرکب ہے جنھیں ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔
اس ڈیزائن پر کمپنی کو 2013 میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے 2016 کے آخر میں کھولا گیا۔
یہ برج ایک ہائی وے اور دریائے ڈریگون کنگ ہاربر کے اوپر 78 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ نیچے سے کشتیاں گزر سکیں۔