'ذہنی بیمار' شخص کی سزائے موت پر عمل روکنے کا حکم
سابق پولیس اہلکار خضر حیات کو 17 جنوری کو پھانسی دی جانی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے 30 جنوری تک روکنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ذہنی بیماری 'شیزوفرینیا' کے شکار قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 جنوری تک روکنے کا حکم جاری کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 55 سالہ سابق پولیس اہلکار خضر حیات کو اپنی ساتھی اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں 2003میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
قبل ازیں اقوام متحدہ نے بھی پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ سزائے موت کے منتظر ذہنی بیمار قیدیوں خاص طور پر خضر حیات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔