ملتان: ہوٹل کی چھت سے کود کر جاپانی انجینئر کی 'خودکشی'
جائے وقوع سے مبینہ طور پر جاپانی شہری کا ایک خط بھی ملا ہے، جس میں تحریر تھا کہ 'میں بہت اداس ہوں'۔
ملتان: جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں واقع ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر ایک جاپانی انجینئر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان احسن یونس کے مطابق 33 سالہ جاپانی شہری نے ملتان کے علاقے طارق روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔