کراچی کا پارہ گر ہی گیا
کراچی کی سردی کوئٹہ میں ہونے والی برفباری اور سائبیریا کی سرد ہواؤں کی مرہونِ مِنت ہے، یہی بچپن سے سنا اور سمجھا ہے۔
کراچی میں چند دنوں کے لیے ہونے والی تھوڑی سردی ہی یہاں رہنے والوں کے لیے بہت ہے۔ مختصر وقت کے لیے ہونے والی ٹھنڈک میں سال بھر رکھے گرم کپڑوں کو پہننے، اوڑھنے اور گاجر کے حلوے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل ہی جاتا ہے۔
ٹی وی رپورٹس تو یہ بتا رہی ہیں کہ منچلوں کو مری کے علاوہ اور کچھ نہیں سوجھتا، لیکن ایسا نہیں۔ مری تک نہ جا سکنے والوں کو ساحلِ سمندر بھی خوب تفریح فراہم کرتا ہے۔ یقین نہیں تو سمندر سے جڑے ہوٹلوں پر دو تین گھنٹے گزار کر دیکھ لیجیے، آئندہ دو دنوں تک لازمی مزہ آتا رہے گا۔