دنگ کردینے والی سمندری مخلوق
سمندر کے اندر ایسی مخلوق بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔
انسان قدرت کے بنائے ہوئے نظام کو پوری طرح سمجھ جائے اور اس دنیا میں موجود ہر مخلوق کو دیکھ لے ایسا شاید ممکن ہی نہیں، اس کی ایک مثال سمندری مخلوق بھی کہہ جا سکتی ہے۔
ویسے تو ہر کسی نے کئی اقسام کی مچھلیاں دیکھی ہوں گی، لیکن سمندر کے اندر ایسی مخلوق بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔
روس کے ماہی گیر رومان فدرتسو نے سوشل میڈیا پر شکار کی ہوئی مچھلیوں کی تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں ایسی مچھلیوں کو پیش کیا گیا جنہیں شاید کبھی کسی نے دیکھا ہوگا۔
تصاویر میں موجود مچھلیوں کو دیکھ کر ایسا لگے گا جیسے یہ سمندر کی خوفناک ترین مخلوق ہیں، جو اتنے زیادہ خطرناک نظر آرہے ہیں جتنا شاید کوئی ڈراونی فلم کا نظارہ ہو۔
انسان تو اب تک شارک سے ہی ڈرتا تھا، تاہم ان خوفناک مچھلیوں کے بارے میں کیا کہنا ہے؟