'چین کی مہنگی دلہنیں اور پریشان لڑکے'
چین میں لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ ہے، دلہن کے گھروالے شادی کی منظوری کے بدلے 'لاکھوں ین' کا مطالبہ کرتے ہیں،رپورٹ
بیجنگ: چین میں لڑکیوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے شادی کے لیے لڑکیوں کی مانگ میں اضافے ہوگیا ہے اور اس صورتحال نے چین کے کنوارے نوجوانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہےجنہیں اپنی جیون ساتھی کے حصول کے لیے لاکھوں ین خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔
چین میں کئی برسوں سے جاری ایک بچہ پالیسی کے باعث وہاں مردوں کی تعداد زیادہ ہے، اس وقت چین میں 118 مردوں کے مقابلے 100 خواتین ہیں جبکہ مجموعی طور پر خواتین کے مقابلے مردوں کی تعداد 40 کروڑ زیادہ ہے۔
نشریاتی ادارے ’آڈیٹی سینٹرل‘ کی رپورٹ کے مطابق شادی کے لیے رضا مندی کے بدلے دلہن کے گھروالوں کو رقم کی ادائیگی چین کی قدیم روایات میں شامل ہے۔