'بل بتوڑی' کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا
بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی صحت یابی کے لیے کیا، جن کا علاج آج سے شروع ہوجائے گا۔
اسلام آباد: بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن' کا مقبول کردار مشہور کردار 'بل بتوڑی' ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آراء بیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیئے ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا، جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: 'بل بتوڑی' کے علاج کا ذمہ بیت المال نے اٹھالیا