2017 کیلئے امید کی کرن بنتی چند بہترین تصاویر
انسٹا گرام صارفین نے ڈان کو اپنی سال 2016 کی بہترین تصاویر بھیجیں جنہیں یہاں شامل کیا گیا۔
2016 جیسا کوئی اور سال نہیں ہوسکتا اور انسٹاگرام پر فالوورز کی جانب سے بھیجی جانے والی اس سال کی شاندار تصاویر نے ہمیں واقعی حیرت میں مبتلا کردیا۔
اس سال کے آخری ہفتے میں، ڈان نے اپنے انسٹاگرام فالوورز سے کی جانب سے لی گئی بہترین تصاویر طلب کیں اور اس تصویر کو لینے کا مقصد بھی پوچھا۔
DawnTopShot2016 کو موصول ہونے والی ہزاروں خوبصورت تصاویر میں سے یہاں چند بہترین کی فہرست ترتیب دی گئی ہیں۔
rollngstone'16@: 'صوفی موسیقار'
'بادشاہی مسجد کے قریب سیر کرتے ہوئے، میں نے فوڈ اسٹریٹ پر اُس موسیقار کو دیکھا جو صوفی گانا گا رہا تھا، مجھے یاد تو نہیں لیکن میں اس سے بے حد متاثر ہوا، اس دوران میں نے کئی فنکاروں کے بارے میں سوچا جنہیں مواقع نہیں دیئے جاتے اور ان کے پاس صرف سڑکوں پر لوگوں کو محظوظ کرنے کا ہی راستہ باقی رہ جاتا ہے'۔