جب صدام حسین کو پھانسی دی گئی
وہ مطلق العنان سربراہ تھے، لیکن ان کی سزا عراقیوں کیلئے سزا جبکہ ان کی پھانسی عراق کو پھانسی تھی،10سال بعدلوگوں کےتاثرات
10 سال قبل 2006 میں 30 دسمبر کو عراق کے سابق حکمران صدام حسین کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عید کے دن پھانسی پر لٹکایا گیا۔
عراقی عوام کے ذہنوں میں عیدالاضحیٰ کا وہ دن ہمیشہ تازہ رہے گا کیونکہ تختہ دار پر لٹکائے جانے کے مناظر پوری دنیا کو ٹی وی پر دکھائے گئے۔
صدام حسین نے 1979 میں عراق کی حکومت سنبھالی تھی جبکہ 2003 میں امریکا کی سربراہی میں اتحادی فوج کے حملوں کے دوران گرفتار ہوئے اور حکمرانی کے دوران قتل و غارت کے کئی واقعات کے الزام پر ایک عدالت نے انھیں پھانسی کی سزا سنائی، جس پر عمل درآمد بھی ہوا۔