سی پیک بلوچستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے: آرمی چیف
بلوچستان میں امن و امان کی بہتری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی بنے گے, آرمی چیف۔
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) بلوچستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور آنے والا بلوچ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کی ترقی میں شامل ہوگا۔
کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آٓؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے، جو بلوچ بھائی ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہیں ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ان کا کمان سنبھالنے کے بعد یہ بلوچستان کا تیسرا دورہ ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچ ان کے دل کے کتنے قریب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے اور میں فوج میں خود کو بلوچی کہلانے پر فخر کرتا ہوں۔