کھیل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن میں پریکٹس

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ شروع ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں کرسمس کے روز بھی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔

آسٹریلیا نے اہم میچ کے لیے گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس میں نوجوان بلے باز نک میڈنسن کو خراب فارم کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں فاسٹ باؤلر سہیل خان کی واپسی متوقع ہے جبکہ بیٹنگ میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔