انسان اور برفانی تیندوے میں بڑھتا ہوا تنازع
موسمی تبدیلی کے سبب ہمالیہ کی پریت کہلانے والے انتہائی خطرے کا شکار برفانی تیندوے کا انسانوں سے تنازع بڑھ رہا ہے۔
ہمالیہ کی پریت کہلانے والے انتہائی خطرے کا شکار برفانی تیندوا کا موسمی تبدیلی کے سبب انسانوں سے تنازع بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے بلند و بالا برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑ برفانی تیندوا کی قدرتی آماجگاہیں ہیں۔
وادی کیلاش کی رمبور ویلی ان بلند و بالا پہاڑوں کے قریب واقع ہے، کئی سال پہلے تک ان برف پوش پہاڑوں پر بسیر ا کیے ہوئے برفانی تیندوے کا مقامی آبادیوں کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا مگر اب صورتحال بدل چکی ہے، برفانی تیندوے اکثرو بیشتر مال مویشی پر حملے کرتے ہیں۔